عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس کا غیر معمولی دورہ، مداحوں میں بے چینی

بالی وُڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں، تاہم اس بار وجہ اُن کی فلم نہیں بلکہ اُن کے گھر کے باہر کی سرگرمیاں بنیں۔ سوشل میڈیا پر عامر خان کے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں کئی پولیس گاڑیاں وہاں سے روانہ ہوتی دکھائی دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قریباً 25 اعلیٰ پولیس افسران عامر خان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔کچھ اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ ٹیم اداکار سے ملاقات کے لیے آئی تھی، تاہم ابھی تک نہ تو عامر خان کی ٹیم، نہ خود اداکار اور نہ ہی پولیس حکام کی طرف سے اس ملاقات کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب عامر خان کی ٹیم سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں کہ یہ اچانک دورہ کس وجہ سے تھا، ہم ابھی عامر سے تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔یہ ویڈیوز اور خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، اور مداحوں میں تشویش پھیل گئی کہ آخر یہ دورہ کس مقصد کے لیے کیا گیا۔

دوسری جانب عامر خان جلد ہی انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2025 میں بطور مہمان شرکت کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلمی میلہ 14 سے 24 اگست تک جاری رہے گا، جس کا یہ 16 واں ایڈیشن ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے