ٹک ٹاک کا نیا ٹرینڈ 12انگور کھائیں اور قسمت جگائیں
نئے سال کی رات ایک دلچسپ اور منفرد روایت سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے، جس میں آدھی رات کو 12 انگور کھا کر محبت اور خوش قسمتی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔
یہ روایت 1880 کی دہائی میں اسپین سے شروع ہوئی، جہاں انگوروں کی اضافی فصل کو استعمال کرنے کے لیے نئے سال کے آغاز پر 12 انگور کھانے کی رسم متعارف ہوئی۔
اسپین اور لاطینی امریکہ میں یہ روایت وقت کے ساتھ مشہور ہوگئی اور اب دنیا بھر میں لوگ اسے نئے سال کی خوشیوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔
ٹک ٹاک پر صارفین کی جانب سے 12 انگور کھانے اور میز کے نیچے بیٹھ کر محبت اور خوش قسمتی کی دعائیں مانگنے کی ویڈیوز نے روایت کو ایک نیا رخ دیا ہے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں ایک گروسری اسٹور کی خالی شیلف کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا، "میز کے نیچے بیٹھنا چھوڑیں اور خود پر دھیان دیں، یہ اتنا ضروری نہیں!”
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوبر قانونی شکنجے میں پھنس گیا
یہ روایت اتنی وائرل ہوگئی کہ دنیا بھر کے گروسری اسٹورز میں انگور کی طلب بڑھ گئی۔ کئی مقامات پر انگور دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہوگئے۔
یہ نیا سال کا منفرد ٹرینڈ، جس میں لوگ محبت اور خوش قسمتی کی امیدیں لیے 12 انگور کھاتے ہیں، نہ صرف تاریخ کا حصہ بن چکا ہے بلکہ نئے سال کی تیاریوں میں بھی دلچسپ موڑ لایا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں