وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا :شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ(Jiang Zaidong) نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے۔ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ،پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں