وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ترکی کے سفیر عرفان نذیروگلو سے ملاقات

وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروگلو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے ترکی کے سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور علاقائی و عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ عقیدہ، ثقافت، اقدار، تہذیب اور تاریخی روابط ہیں، جو باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی مثالی برادرانہ تعلقات کا باعث ہیں۔ انہوں نے ترکی کے پاکستان کے ساتھ مختلف فورمز پر بھرپور حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:دھرنوں میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: وزیراعظم

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون ان کے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے، جو مشترکہ منصوبوں، مشقوں اور فوجی تربیت پر مبنی ہے۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور باہمی فائدے کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے