رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا
رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے اور بتایاکہ رواں مالی سال جولائی میں درآمدات 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں درآمدات 4 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 16.91 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں