ایران اسرائیل جنگ بندی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تیزی سے کمی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت مزید 3.71 فیصد فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت  68.83 ڈالر فی بیرل  پر آگئی ہے۔عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت مزید 3.88 فیصد کم ہو کر 65.85 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

 اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر  ٹرمپ  نے  ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا  تھا۔پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے