راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ، سینکڑوں افراد متاثر ، 9اموات
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ۔ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 280 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو چکا ہے اور رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2143 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9افرد اس موذی مرض سے موت کے منہ میں بھی جا چکے ہیں ۔ تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق ڈینگی کے 92 مریض بینظیر بھٹو ہسپتال، 95 ہولی فیملی ہسپتال ،50 مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال اور 43 مریض فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میںداخل ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق ڈینگی کے 74 مریض پوٹھوہار ٹاؤن، 26 میونسپل کارپوریشن سے ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے 25 اور پوٹھوہار رولر سے 7 مریض رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ چکلالہ کینٹ سے 2 ،کلرسیداں سے 3 ،گوجر خان سے 1 ،کو ٹلی ستیاں سے 2 اور ٹیکسلا اور نواحی علاقوں سے 6 مریض رپورٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں ڈینگی لاروا ملنے اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3987 مقدمات درج کئے گئے۔ 1552 عمارتیں سیل اور 2732 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 80 لاکھ 41ہزار 500 روپے جرمانےبھی کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں