ویمز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 105 رن بنائے،

جس کے جواب میں بھارت نے ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی، جب پہلی وکٹ ایک رن پر گری۔ اوپنر گل فیروز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔ سدرہ امین نے 8، عمائمہ سہیل نے 3، عالیہ ریاض نے 4 اور طوبہ حسین نے بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔ ندا ڈار نے 28 رن کی اننگ کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 100 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 13، سیدہ عروب شاہ نے 14 اور نشرہ سندھو نے 6 رن بنائے۔بھارتی باؤلر اروندھتی ریڈی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شریانکا پاٹِل نے 12 رن دے کر 2 وکٹیں لیں، جبکہ رینکو سنگھ، دپتی شرما اور آشا سوبھانہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کی اوپنر شفالی ورما نے 32 رن کی اننگ کھیلی۔ جمائما روڈریگز نے 23 اور سمرتی مدھانا نے 7 رن بنائے۔ ریچا گھوش بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔ کھیل کے آخری لمحات میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور 29 رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں۔پاکستان کی طرف سے کپتان فاطمہ ثنا نے 23 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعدیہ اقبال اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بھارت نے 12 اور پاکستان نے 6 ایکسٹرہ رن دیے۔

 

اروندھتی ریڈی کو تین پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کرنے پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔یہ میچ بھارت کے لیے ایک بہترین واپسی تھی، کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔ جبکہ پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے