پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ،علی امین کی معافی مانگنے کی شرط عائد

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔
ضلعی انتظامیہ نے 43 ایس او پیز کے ساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی ہے اور ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کا جلسہ 21 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں سخت زبان پر معافی مانگنا ہوگی اور جلسہ کی سکیورٹی آرگنائزرز کے ذمے ہوگی۔
دوسری جانب اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ ہم علی امین کی طرف سے ذمہ داری نہیں لے سکتے ہیں وہ کوئی معافی مانگیں گے، ان کی اپنی مرضی ہے، جو بہتر ہوگا وہ اپنی تقریر کریں گے۔
اُدھر ڈپٹی کمشنر اور اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن لیڈر نے جلسہ رات 11 بجے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے