فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے:سعودی ولی عہد کا دو ٹوک موقف
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں سعودی مجلس شوری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی۔
سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں