جامعہ کشمیر میں طلبہ تنظیم کے دبائو پر میوزیکل پروگرام منسوخ
آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم نے میوزیکل پروگرام منسوخ کروا دیا۔
جامعہ کشمیر کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام11ستمبر کو سینئر سٹوڈنٹس کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ، سوشل میڈیا پر اس تقریب کے حوالے سے ایک دعوت نامہ بھی شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ فیئرویل پارٹی میں میوزک، فوٹو شوٹ، انٹرٹینمنٹ،کلچرل ڈانس ، قوالی اور مشاعرہ کا بھی اہتمام ہو گا ۔

دعوت نامہ جب مختلف سوشل میڈیا فورمز پر گردش کرنے لگا تو اس پر تنقید بھی شروع ہو گئی ، بعض صارفین نے یہ مطالبہ کیا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں جامعہ کشمیر کے اندر ڈانس پارٹی ایک غیر مناسب عمل ہے اسے فوری طورپر روکنا چاہئے۔جماعت اسلامی کے طبہ ونگ اسلامی جمعیت طلبہ نے یہ معاملہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا اور ڈانس پارٹی فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے پروگرام کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا دعوت نامہ جاری کردیا۔ نئے دعوت نامہ میں شعبہ الائیڈہیلتھ سائنسز کے سینئر سٹوڈنٹس کے اعزاز میں دی جا نے والی فیئر ویل پارٹی میں تلاوت ،نعت اور ریفریشمنٹ کا ذکر کیا گیا اور کلچرل ڈانس،میوزک پارٹی کے ایونٹ حذف کردیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں