پیٹرولیم قیمتوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے، جبکہ پیٹرولیم سبسڈی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی کی مد میں عام عوام کو بلا تفریق ریلیف فراہم کرنا ایک اہم اقدام ہے، جس سے براہ راست کروڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں اور اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔خواجہ احمد حسان نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر جنگی تنازعات کے سفارتی حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی کوششوں کو بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں