قیدیوں کا جوبائیڈن سے زیادہ خیال رکھتے ہیں، مغوی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے: حماس
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جن یرغمالیوں کی لاشیں ملیں وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔
حماس رہنما عزت الرشیق کے مطابق رفح شہرکی سرنگ میں6 مغوی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارےگئے تھے، یرغمالیوں میں امریکی اسرائیلی اور ایک روسی اسرائیلی شہری شامل تھا۔
عزت الرشیق نے مزید کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کی زندگیوں کا جوبائیڈن سے زیادہ خیال رکھتے ہیں اس لیے ہم نے جنگ بندی کے لیے ان کی تجاویز اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو قبول کیا تھا مگر نیتن یاہو نے اسے مسترد کیا۔
واضح رہے اسرائیلی فوج نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اغوا کرکے یرغمال بنائے جانے والے ایک امریکی شہری سمیت 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں