دالبندین میں 5.1 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 53 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے