ثمر جعفری کا حیدرآباد کنسرٹ ادھورا، ویڈیوز وائرل

پاکستانی گلوکار ثمر جعفری کو حیدرآباد میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کے نامناسب رویے اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باعث اپنا شو ادھورا چھوڑنا پڑا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جن میں کنسرٹ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال دیکھی جاسکتی ہے۔واقعے کے بعد ثمر جعفری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنا مؤقف پیش کیا۔ گلوکار نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش تھے، تاہم وہاں پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث انہیں کنسرٹ ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ثمر جعفری کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلوکار کسی بھی شخص کی جان یا سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ بالخصوص تقریب میں موجود خواتین اور بچوں کی حفاظت ان کے لیے اہم تھی، اسی لیے صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے پرفارمنس روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔گلوکار نے کنسرٹ میں شریک مداحوں سے پیش آنے والی صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ حیدرآباد میں ان کا شو اس طرح ختم ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مداح ان کے فیصلے کے پیچھے موجود وجوہات کو سمجھیں گے۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز نے بھی اس معاملے کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ گلوکار اور ان کی ٹیم کی وضاحت کے مطابق، کنسرٹ ختم کرنے کی بنیادی وجہ شرکا کی جان و سلامتی سے متعلق خدشات تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے