سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات

راولپنڈی: پاکستان میں سعودی عرب کے نومنتخب سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈاکٹر راجح تامی البغامی کو پاکستان میں سعودی سفیر کی حیثیت سے تقرری پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی سفارتی ذمہ داریاں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ ایمان، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے