خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، سہیل آفریدی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما پولیس تحویل میں
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 اہم رہنماؤں کی پولیس تحویل میں موجودگی کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔ویب ڈیسک کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ زیرِ تحویل رہنماؤں میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق مختلف خبریں سامنے آئی تھیں، جن پر وضاحت جاری کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں سہیل آفریدی کی گرفتاری کے دعووں سے متعلق وضاحت دی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں