خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں دینے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو جدید آلات، بکتر بند گاڑیاں، مؤثر اسلحہ اور مطلوبہ نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈوائزری کونسل کے اراکین، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مربوط، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے