برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی خرابی، 1300 سے زائد پروازیں متاثر

لندن: برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 2 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، جس سے ملک بھر میں فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا۔لندن سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو، گیٹ وِک، مانچسٹر اور اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹس پر مجموعی طور پر 1300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ایوی ایشن رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران برطانیہ میں 2 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال کے بعد ایک ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو نے برطانیہ کے قومی فضائی ٹریفک کنٹرول ادارے این اے ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب این اے ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف نے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی پر معذرت کرتے ہوئے سائبر حملے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے