ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹرجمال بکر عبداللہ کا مارگلہ ہلز ٹریل فائیو پر صفائی مہم کا آ غاز

ایتھوپین سفارت خانے اسلام آباد نے گھوملے اور اسٹوڈیو ون کے تعاون سے مارگلہ ہلز ٹریل 5 میں صفائی مہم کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں 100 سے زائد شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔
مہم کا آغاز ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے گرین لیگیسی پروگرام کے تحت کیا۔صفائی مہم کے دوران، سرکاری حکام، سفارتی برادری، سول سوسائٹی، اور نوجوانوں نے ٹریل فائیو پر موجود کچرا اکٹھا کیا اور اس قدرتی خوبصورتی کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کرنے کے لیے ایک ساتھ پیدل سفر کیا۔

ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا، “ہم آج یہاں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اجتماعی جنگ کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔”
ا سفیر جمال بکر عبداللہ نے مزید کہا، “اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے اور میں باقاعدگی سے ٹریل 5 میں ہائیک کرتا ہوں۔ یہ جگہ زمین پر ایک جنت ہے اور ہمیں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی طرح اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔”

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے