ایشین گیمز کرکٹ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی، تاہم بارش کے باعث کئی میچز متاثر ہوئے۔گروپ اے میں نیپال اور جاپان کے درمیان میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا، جس کے نتیجے میں نیپال اور افغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ میزبان جاپان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ نیپال اس سے قبل افغانستان کو اپ سیٹ شکست بھی دے چکا ہے۔گروپ بی میں ملائیشیا اور عمان کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا اور ایک بھی گیند نہ کرائی جاسکی۔ اس نتیجے کے بعد ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل مرحلے میں 28 ستمبر کو صبح 5 بجے پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے جبکہ صبح 10 بجے بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔29 ستمبر کو صبح 5 بجے سری لنکا اور نیپال آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ صبح 10 بجے بنگلادیش کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے