پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
حکومت نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے 16 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جس کے بعد 16 ستمبر سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں