27 ستمبر احتجاج: پولیس کا کریک ڈاؤن پلان تیار

اسلام آباد: پولیس نے 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی ہیں، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا پلان مکمل کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ ممکنہ راستوں کی بندش کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی گئی ہے۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی۔ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ واٹر کینن اور ربر کی گولیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی سیکیورٹی تین حصار میں تعینات ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نئے کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے