تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن پی سی بی کے فیصلے تسلیم کرتا ہوں: بابر اعظم

برمنگھم: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلے یقیناً سوچ سمجھ کر کیے ہوں گے، تاہم تبدیلیوں کی وجوہات بورڈ ہی بہتر طور پر بتا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر مجھے بھی حیرت ہوئی، مجھے بھی بعد میں اس بارے میں علم ہوا، تاہم میں پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نتائج اچھے نہ ہوں تو ٹیم میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری لینی پڑتی ہے اور مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایجبسٹن گراؤنڈ ان کے لیے لکی رہا ہے اور امید ہے کہ یہاں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم آخری میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے اور تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے، انہیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو باتیں ہوتی ہیں، تاہم اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو آخری سیریز میں میں مین آف دی سیریز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی مشکل نہیں، نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں ثابت کریں۔ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ضروری ہے، پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے یقیناً کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ ان کے مطابق اگر بورڈ سے تبدیلیوں کی وجوہات پوچھی جائیں تو وہ اس بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے بتا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے