افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ حاصل کرکے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے 32 اراکین موجود ہیں جبکہ 7 نشستوں پر انتخابات کا عمل ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔بیرسٹر افتخار گیلانی اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 2011 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، جبکہ موجودہ اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ اہم مشاورتی اجلاس میں افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کیا تھا، جس پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں