ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم، خطے کی سلامتی کے لیے کردار جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کے اظہار کا خیرمقدم کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کے حمایت کے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر پاکستان اپنے ملک سمیت پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد کی۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں