کنگنا رناوت کا نصیرالدین شاہ پر طنزیہ وار

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’لومڑی‘ قرار دے دیا۔تنازع اس وقت شروع ہوا جب نصیرالدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر بالی ووڈ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کا موازنہ ایسے ’کتے‘ سے کیا جو منہ میں ہڈی ہونے کی وجہ سے بھونک نہیں سکتا۔بعد ازاں اداکار پیوش مشرا نے نصیرالدین شاہ کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بالی ووڈ کی خاموشی پر تنقید کررہے ہیں تو انہیں خود بھی بتانا چاہیے کہ وہ احتجاج میں کہاں موجود ہیں۔پیوش مشرا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے نصیرالدین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ انہیں کتے کے بجائے لومڑی کہنا پسند کریں گی، کیونکہ وفاداری کے اعتبار سے کتے سے تشبیہ ملنا بھی قابلِ فخر بات ہوسکتی ہے۔کنگنا نے مزید دعویٰ کیا کہ نصیرالدین شاہ بھارت میں رہتے اور کماتے ہیں، تاہم ان کی ہمدردیاں پڑوسی ملک کے لیے ہیں۔کنگنا کے بیان کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان جاری لفظی تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے