ایران کی امریکا سے جنگ بندی میں توسیع کی تردید
تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے لیے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی مدت باضابطہ طور پر شروع ہی نہیں ہوئی، اس لیے توسیع کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہورہے۔ ایرانی مؤقف ہے کہ امریکا نے عبوری معاہدے کے 48 گھنٹے بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی اور چند روز بعد معاہدے سے دستبردار ہوگیا۔ایرانی حکام کے مطابق معاہدے کی بحالی اور اس میں شامل وعدوں کے حوالے سے ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم مذاکرات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اس سے قبل ترک خبر ایجنسی انادولو نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر متفق ہوگئے ہیں اور دونوں فریقین نے ثالثوں کو اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔جنگ بندی میں توسیع سے متعلق دونوں جانب سے متضاد بیانات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے امکانات ایک بار پھر غیر یقینی ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں