سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 415 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے اضافے سے 7 ہزار 111 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے بڑھ کر 6 ہزار 96 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے