فریال گوہر کے گھریلو تشدد کے الزامات، جمال شاہ کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی ازدواجی زندگی کے دوران مبینہ گھریلو تشدد کے تلخ تجربات پر پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے، جس پر ان کے سابق شوہر اور اداکار جمال شاہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔حالیہ انٹرویو میں فریال گوہر نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد انہیں متعدد مرتبہ چمڑے کی بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق تشدد کی شدت کے باعث انہیں ایک موقع پر حمل ضائع ہونے جیسے کربناک تجربے سے بھی گزرنا پڑا۔فریال گوہر کے مطابق ان کی شادی 23 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ رشتہ ابتدا میں ان کی اپنی پسند سے قائم ہوا تھا، جبکہ ان کا خاندان بھی اس شادی پر خوش تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ مسلسل تشدد کے باعث انہیں اپنی چوٹیں چھپانا پڑتی تھیں اور بعض اوقات جسمانی تکلیف کی شدت کے سبب وہ کلاسز میں بھی شرکت نہیں کر پاتی تھیں۔ ان کے بقول انہیں شدید جسمانی تکلیف کے ساتھ گردوں سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا، کیونکہ کمر پر گھٹنے مارے جاتے تھے، جبکہ اس دوران ان کی سرجریز بھی ہوئیں۔فریال گوہر نے حمل ضائع ہونے کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آخری مرتبہ وہ جڑواں بچوں کی امید سے تھیں اور اس حوالے سے بہت پُرامید تھیں، تاہم ان کے مطابق تشدد کے باعث حمل ضائع ہوگیا۔اداکارہ کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ دوبارہ حاملہ ہونے سے قبل وہ اپنی ازدواجی زندگی کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ فریال گوہر نے کہا کہ اسی مرحلے پر انہوں نے پہلی بار اپنی شادی ختم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا۔فریال گوہر کے ان دعوؤں پر ان کے سابق شوہر اور اداکار جمال شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی۔ جمال شاہ نے مختصر ردعمل میں کہا، ’’یہ سچ نہیں لیکن خدا ان کو خوش رکھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے