پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس پر بند

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2931 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے