کیا کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا اس ہفتے شادی کر رہے ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
ویب ڈیسک:کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم اس ہفتے شادی ہونے کی کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں۔رپورٹس کے مطابق پرتگالی میڈیا میں یکم اگست کو شادی کی قیاس آرائیاں کی گئیں، لیکن بعد میں معتبر ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ جوڑا اس ہفتے شادی نہیں کر رہا۔رونالڈو اور جارجینا حالیہ دنوں میں منگنی کی انگوٹھی اور چھٹیوں کی تصاویر کے باعث خبروں میں رہے، جس سے افواہوں نے مزید زور پکڑا، تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ یا تقریب سے متعلق کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں