متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین ، ڈیڑھ لاکھ تک جرمانہ ہو گا

ٹریفک سگنل توڑا تو سینتیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا، متحدہ عرب امارات میں موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے نئے ٹریفک قوانین متعارف کروا دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر کیس ہوگا۔ ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے پر چار بلیک پوائنٹس اور سینتیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہو گا۔ سیکیورٹی یا کسی کی جان کو خطرے میں ڈالا تو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا۔

گاڑی کے پیچھے مناسب فاصلہ نا چھوڑنے پر چار بلیک پوائنٹس اور تیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا۔یو اے ای کے شہر اجمان میں سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے اس نئی ٹریفک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے