4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران پولیس نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس کی روشنی میں عدالت نے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے