مومنہ اقبال تنازع کے بعد ثاقب چدھڑ کے مزید مبینہ چیٹس منظرِ عام پر
لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کے ساتھ جاری تنازع کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔ اس بار سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ اسکرین شاٹس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات اور ثاقب چدھڑ کے جوابی دعوؤں کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے، تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے دعویٰ کیا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو انسٹاگرام پر پیغامات بھیجے اور انہیں آئی فون تحفے میں دینے کی پیشکش بھی کی۔
دوسری جانب اداکارہ اروبا مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مبینہ ڈائریکٹ میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں مبینہ طور پر جواب نہ ملنے کے باوجود بار بار "ہیلو” لکھا گیا تھا۔
ان مبینہ اسکرین شاٹس کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ثاقب چدھڑ کو شدید تنقید اور طنز کا سامنا ہے۔
تاہم یہ واضح رہے کہ ان مبینہ اسکرین شاٹس اور دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ ثاقب چدھڑ نے ان نئے الزامات پر تاحال کوئی عوامی ردعمل یا وضاحت جاری نہیں کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں