پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،100 انڈیکس 1,580 پوائنٹس گر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز کے باوجود مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 176,935 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ کا رخ منفی ہو گیا اور دن بھر مندی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,580 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,042 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ منفی رجحان کا شکار رہی تھی، جب کے ایس ای-100 انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,623 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے