وزیراعظم شہباز شریف سے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی ملاقات

پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے جان شیر خان کی کامیابیوں پر اُن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
اُنہوں نے جان شیر خان سے کہا کہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کے فروغ کےلیے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔
وزیراعظم نے جان شیر خان کے علاج معالجے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے