کسی بھی قسم کی دہشت گردی قبول نہیں،وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دہشتگرانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رورپٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلیے دعائے مغفرت کی اور شہداء کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے