سعودیہ میں بھکاری نیٹ ورک بے نقاب، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم منتقلی کا انکشاف

کراچی: سعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک کے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر محمد جمیل اور گڑیا بی بی فیصل آباد کے رہائشی ہیں، دونوں سعودی عرب سے کراچی پہنچے، دوران کلیئرنس مسافروں کو مشکوک بنیادوں پر روکا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں عمرہ ویزہ پر بیرون ملک گئے تھے، مسافروں نے جہلم کے ایجنٹ کشمیر علی کے ذریعے سفر کرنے کا اعتراف کیا، مزید تفتیش میں منظم بھکاری نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، نیٹ ورک سعودی عرب میں بھیک مانگ کر رقوم اکٹھی کرتا تھا، یہ رقوم حوالہ ہنڈی کے ذریعے کینیڈا میں موجود ایجنٹ کو منتقل کی جاتی تھیں۔

تفتیش کے مطابق ملزمان نے سہولت کار افتخار عرف “وکیل” کا نام ظاہر کیا، ملزم مختلف ممالک میں افراد کو بھیک مانگنے کیلئے بھجواتا تھا، دوران تفتیش ایک بینک اکاؤنٹ بھی سامنے آیا جس کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی جاتی رہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے رسیدیں اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں، دونوں مسافروں کو حراست میں لیکر مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیاہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے