روسی انتخابات: پوتن کی حامی جماعت 57.86 فیصد ووٹوں سے آگے

ماسکو: روس کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، اسٹیٹ ڈوما کے انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن کی حامی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا کو برتری حاصل ہے۔ اب تک 90.43 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے، جس میں یونائیٹڈ رشیا نے 57.86 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن 13.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا نے 8.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔نیو پیپل پارٹی کو اب تک 7.94 فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ اے جسٹ رشیا پارٹی نے 4.95 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن کی حامی یونائیٹڈ رشیا کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل ہے، تاہم ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے اور موجودہ اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔اردو ٹیگز

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے