ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی

سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ قیمت کچھ بھی ہو، دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی۔

دوسری جانب ایران کی عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللّٰہ علی رضا عرافی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی، اسرائیلی حملہ غلط فہمی کا شکار تخمینے پر مبنی ہے۔

عبوری لیڈر شپ کونسل کا رکن بننے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کیخلاف غلط، نامناسب اور غیر منصفانہ اقدام کیا۔

آیت اللّٰہ علی رضا عرافی کا کہنا تھا کہ قیادت کونسل مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے