پنجاب میں شوگر سیس نافذ، لاہور میں چینی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہوگئی

پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس کے نفاذ کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 150 روپے ہونی چاہیے تھی۔

اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا اضافے کے بعد 7 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے ۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ، شوگر سیس میں ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے