اسلام آباد میں سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات
اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھرڈکیتی ہوگئی۔پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کےگھرڈکیتی کا مقدمہ ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 3 ڈاکو دیوارپھلانگ کر سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں داخل ہوئے، ڈکیتی کے دوران گھر سے 5گھڑیاں، چشمے اور جوتے سمیت ڈیڑھ کروڑروپے لوٹے گئے ہیں۔پولیس نے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں