قومی ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی، 35 کروڑ کی گرانٹ منظور
وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کوپرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے گرانٹ بھی منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی گئی۔
سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہا کہ پرولیگ بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیاکی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، اس ایونٹ میں شرکت کیلئے 35 کروڑ روپے درکار ہیں۔اس پر محی الدین وانی نے واضح کیا کہ 25 کروڑ وزارتِ خزانہ دے گی اور 10 کروڑ سپانسرز سےحاصل کیےجائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ نے کہا کہ پرو ہاکی میں شرکت کے گرین سگنل پر خوشی ہوئی ہے ، ایونٹ میں شرکت سے ہاکی کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔ پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت ہے، سپورٹ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
عماد بٹ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا، ہاکی کی ترقی کے لیے صرف حکومتی فنڈز پر انحصار نہیں کرنا چاہیے ، ہاکی فیڈریشن کو فنڈز کے لیے عملی اقدامات خود کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں