القسام بریگیڈ نے تل ابیب میں ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے گزشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں حملےکی ذمہ داری قبول کرلی۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہادکے مسلح ونگ القدس بریگیڈ کےساتھ مل کر کیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والا شخص بمبار ہےجس نے بیگ میں بم رکھا ہوا تھا، دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بمبار کے زیادہ آبادی والے مقام تک پہنچنے سے قبل ہی اس کے بیگ میں رکھا بارودی مواد پھٹ گیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جب تک اسرائیلی قبضہ اور قتل و غارت جاری رہے کہ اس قسم کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے