مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ کو سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کو ان کی پارٹی پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے نتیجےمیں خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی 2023 مقدمات میں اعجاز چوہدری کو 10 برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ان کی سینیٹ کی سیٹ جاتی رہی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں