غزہ میں مظالم: اٹلی کے بڑے تجارتی میلے سے اسرائیل کو نکال دیا گیا

اٹلی کے شہر باری میں ہونے والے سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلے فیئرا دل لیوانتے  کے منتظمین نے اسرائیل کو شرکت کی دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ باری کے میئر ویتو لیکیسے کی اپیل کے بعد کیا گیا، جنہوں نے یکم جولائی کو کہا تھا کہ باری ایکسپو ڈسٹرکٹ میں اسرائیل کو کسی بھی ادارہ جاتی یا اقتصادی سرگرمی میں شامل نہ کیا جائے۔

ترک خبر رساں ادارے ’اناطولو‘ کے مطابق یہ میلہ 13 سے 21 ستمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ اس کا شمار اٹلی کے سب سے بڑے تجارتی میلوں میں شمار ہوتا ہے۔

میلے کے منتظم ادارے نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ’اخلاقی اور سیاسی ہم آہنگی’ کے تحت کیا گیا ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ:’ہم نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم سے واضح لاتعلقی ظاہر کی ہے اور غزہ کے بچوں کو 2025 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی مہم کے حامی اور محرک بنے ہیں۔‘

یہ مہم لاٹیانو میں قائم فاؤنڈیشن نے شروع کی ہے، جس کا مقصد غزہ کے بچوں کو نوبیل امن انعام کے لیے تجویز کرنا ہے۔میلے کی انتظامیہ نے اس تجویز کو ’بین الاقوامی برادری سے اخلاقی اپیل‘ قرار دیا ہے تاکہ دنیا بھر کے ہر بچے کے لیے امن اور زندگی کے حق کو تسلیم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے