دیامیربھاشا ڈیم پرکام کرنے والے6 مزدور جاں بحق

دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدورو ں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ مزدوروں کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ تھورمینارکے مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار6مزدور جاں بحق ہو چکے جبکہ دو زخمی ہیں۔ زخمیوں کا آر ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جائے وقوعہ پر گہری اور دشوار گزار کھائی کی وجہ سے لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اب تک تین افراد کی لاشیں کھائی سے نکالی گئی ہیں۔جاں بحق و زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے اکثر کا تعلق دیامر سے ہے۔
دیامیربھاشاڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کو ایک ایسے وقت میں حادثہ پیش آیا جب علاقے میں بارشوں کی وجہ سے متعددسڑکیں بند ہونے سے مسافروں کو نقل وحرکت میں سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے