برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی پائلٹ بن گئیں

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کیا، جس کی جھلکیاں انہوں نے اپنی ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پی آئی اے کی سروسز کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پی آئی اے کی براہِ راست پرواز سے مانچسٹر روانہ ہوں گی۔

جین میریٹ کا ہوابازی کے شعبے سے ذاتی شغف انہیں جہاز کے کاک پٹ تک لے آیا، جہاں انہیں پی آئی اے کے کپتان کی جانب سے فلائٹ کے آپریشنز اور پرواز کی بریفنگ دی گئی۔

پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کی عزت افزائی کے لیے انہیں اعزازی ہواباز کا اعزاز دیا اور باقاعدہ طور پر کپتان کی کیپ پیش کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر پی آئی اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی ایئرلائن کے ساتھ سفر کر کے خوشی ہوئی اور وہ مستقبل میں بھی اس کا انتخاب کریں گی۔

پی آئی اے کے سی ای او نے ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی میں ان کے اہم اور مسلسل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا، اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے