ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بھارت کے ابھیشیک شرما نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے  ٹی ٹوئنٹی  پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما  آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سے پہلی پوزیشن چھین کر  نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، اسی طرح آسٹریلیا کے جوش انگلس 6 درجہ ترقی کے بعد نویں اور  پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں  نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 7 درجے بہتری کے بعد نویں ، نیوزی لینڈ کے مٹ ہینری 10 درجے بہتری کے بعد 19 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے   ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن، افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے لیام لونگسٹن 3 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے